حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ ناصر کنعانی کے ترجمان نے غزہ کی پٹی کےجبالیا کیمپ پر اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کی طویل فہرست میں ایک اور گھناؤنے جرم کا اضافہ کردیا ہے۔
منگل 9 نومبر کی شام دہشت گرد اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے جبالیا پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ حملہ کیا، اس حملے کے فوراً بعد غزہ میں موجود وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے اس حملے میں 100 سے زائد افراد شہید، 150 کے قریب زخمی اور درجنوں مزید ملبے تلے دب گئے ہیں، مرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد بچوں کی بتائی جاتی ہے، دریں اثنا، جیسے جیسے وقت گزرتا رہا، مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا۔
صہیونی حکومت کے اس گھناؤنے فعل پر اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دہشت گرد اسرائیل کے اس وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا فرض ادا کرتے ہوئے قاتل صیہونی نسل پرست حکومت کو فلسطینیوں کے قتل عام سے فوری طور پر روکا جائے۔
واضح رہے کہ ناجائز دہشت گرد اسرائیلی حکومت چار ہفتوں سے غزہ کے مظلوم عوام پر مسلسل بمباری کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں، شہید اور زخمی ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد فلسطینی بچوں کی ہے۔