۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
1

حوزہ/ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بچوں اور خواتین سمیت عام شہریوں کے قتل عام اور غزہ میں بنیادی اور شہری سہولیات کی تباہی کی ذمہ دار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بچوں اور خواتین سمیت عام شہریوں کے قتل عام اور غزہ میں بنیادی اور شہری سہولیات کی تباہی کی ذمہ دار ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد کو امریکی ویٹو کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ امریکی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی کی انسانی بنیادوں پر قرارداد ویٹو کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پر وحشیانہ اور بھیانک حملے کے آغاز سے ہی امریکہ نے غاصب اور نسل پرست صیہونی حکومت کی مکمل حمایت کی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار واشنگٹن ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ امریکی حکومت غاصب صیہونی حکومت کی حمایت سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹی اور دہشت گرد اسرائیلی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے جو عام فلسطینی شہریوں کے خلاف خطرناک اور گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نسل پرست اور غاصب صہیونی حکومت کے ہاتھوں 18 ہزار فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے جن میں تقریباً 8 ہزار معصوم بچے بھی شامل ہیں، امریکہ ان جرائم کا ذمہ دار ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .