حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ میں آج قبل از ظہر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نقطہ نظر سے امریکی انسانی حقوق پر ساتویں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو چکا ہے، یہ کانفرنس انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر دفاع مقدس میوزیم کے کانفرنس ہال میں منعقد ہو رہی ہے۔
اس کانفرنس میں ایران کی عدلیہ کے فرسٹ نائب حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مصدق ، قم المقدسہ میں رہبر معظم کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین محمود محمدی عراقی ، سربراہ حوزہ علمیہ ایران کے مشیر حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن زمانی، حوزہ علمیہ ایران میں بین الاقوامی ادارے کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوہساری، علماء کی کونسل کے چیئرمین اور عراق کی قومی اسمبلی برائے مذاہب کے چیئرمین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ڈاکٹر یوسف الناصری خطاب فرمائیں گے۔