۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
هفتمین کنفرانس بین المللی حقوق بشر آمریکایی از دیدگاه رهبر معظم انقلاب اسلامی

حوزہ/ ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن ایران کے سیکرٹری جنرل امین انصاری نے قم المقدسی میں رہبر معظم کے نقطہ نظر سے امریکی انسانی حقوق پر ساتویں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی اطلاع دی، یہ کانفرنس علماء و دانشوروں اور شہدائے راہ قدس کے اہل خانہ کی موجودگی میں منعقد ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن ایران کے سیکرٹری جنرل امین انصاری نے قم المقدسی میں رہبر معظم کے نقطہ نظر سے امریکی انسانی حقوق پر ساتویں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی اطلاع دی، یہ کانفرنس علماء و دانشوروں اور شہدائے راہ قدس کے اہل خانہ کی موجودگی میں منعقد ہوگا۔

ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل نے کہا: اس کانفرنس میں شہدائے راہ قدس کے سیکرٹریٹ کی سرگرمی کے پوسٹر کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

کانفرنس کے مقررین کا حوالہ دیتے ہوئے انصاری نے کہا: عدلیہ کے فرسٹ نائب حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مصدق ، قم المقدسہ میں رہبر معظم کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین محمود محمدی عراقی ، سربراہ حوزہ علمیہ ایران کے مشیر حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن زمانی، حوزہ علمیہ ایران میں بین الاقوامی ادارے کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوہساری، علماء کی کونسل کے چیئرمین اور عراق کی قومی اسمبلی برائے مذاہب کے چیئرمین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ڈاکٹر یوسف الناصری اور کانفرنس میں ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل امین انصاری خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا: یہ کانفرنس ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے 10 دسمبر بروز اتوار صبح 9:00 بجے سے 12:00 بجے تک قم المقدسہ کے دفاع مقدس میوزیم کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ اس قبل بھی ایران کے دار الحکومت تہران میں ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے "رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نقطہ نظر سے امریکی انسانی حقوق " کے موضوع پر منعقدہ چھٹی بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں دنیا بھر کے 56 ممالک کے لوگوں نے شرکت کی تھی۔

رہبر معظم کے نقطہ نظر سے امریکی انسانی حقوق پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .