حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرآن مجید میں "امت تمدن" کے عنوان سے پہلا بین الاقوامی کانفرنس 14 جنوری 2026 کو قم المقدسہ میں منعقد ہونے کا رہا ہے جس کا آغاز آیت اللہ العظمی جوادی آملی کے پیغام سے ہوگا۔
یہ کانفرنس دفتر تبلیغات اسلامی حوزہ علمیہ قم کے مطالعات تمدنی و اجتماعی ریسرچ سینٹر کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس کانفرنس میں تمام دنیائے اسلام کے محققین عالم اسلام کے منافع اور مصلحت کے سلسلے میں قرآنی نقطہ نظر سے اپنی تخلیقات پیش کریں گے۔
اس کانفرنس کے بے پناہ فوائد ہیں، اس عظیم موقع پر عالم اسلام کے محققین امت اسلامیہ کے مستقبل کے سلسلے میں گفتگو کریں گے اور قرآنی نقطہ نظر سے ایک عظیم ثقافت کے سلسلے میں اپنے نظریات پیش کریں گے تا کہ امت اسلامیہ کا بہتر مستقبل بنایا جائے اور دنیا میں صلح و امن قائم کیا جا سکے اور مستکبرین کے سامنے استقامت کا جذبہ جگایا جائے۔
اس عظیم الشان کانفرنس کا آغاز آیت اللہ العظمی جوادی آملی کے پیغام سے ہوگا جو کہ 24 رجب المرجب بمطابق 14 جنوری 2026، کو قم المقدسہ میں منعقد ہوگا۔









آپ کا تبصرہ