حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرآن کریم، معارفِ نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کے 48ویں قومی و بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد اس سال بھی قم المقدسہ میں کیا جا رہا ہے، جن میں ایران سمیت دنیا بھر سے آنے والے شرکاء، بالخصوص جامِعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے بین الاقوامی طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔
اس سال کے مسابقات میں قومی مرحلے کے ساتھ بین الاقوامی مقابلے بھی شامل ہیں، جو علمی و قرآنی حلقوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
افتتاحی تقریب بروز دوشنبه، 1 دسمبر 2025 صبح 9 سے 12 بجے تک منعقد ہوگی، جب کہ خواہر و برادران کے مسابقات 2 تا 6 دسمبر 2025 روزانہ دوپہر 2:30 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہیں گے۔ اختتامی تقریب اتوار، 7 دسمبر 2025 صبح 9 سے 12 بجے تک منعقد کی جائے گی۔
یہ پروگرام قم المقدسہ، بلوار 15 خرداد، امامزادہ سید علی علیہ السلام کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا، جہاں ملک و بیرونِ ملک سے آئے ہوئے ممتاز قُراء، حُفاظ اور ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔









آپ کا تبصرہ