۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مکتب نصرالله

حوزہ/ تہران میں شہید سید حسن نصراللہ کے افکار اور شخصیت پر مبنی "مکتب نصراللہ" نامی بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں ۱۳ ممالک سے ۲۵ معزز مہمان شریک ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں شہید سید حسن نصراللہ کے افکار اور شخصیت پر مبنی "مکتب نصراللہ" نامی بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں ۱۳ ممالک سے ۲۵ معزز مہمان شریک ہوں گے۔ یہ اہم بین الاقوامی کانفرنس 9 نومبر کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی اور اسلامی ثقافت و تعلقات تنظیم کے تعاون سے منعقد کی جائے گی۔

محمد مہدی ایمانی پور نے اس کانفرنس کے حوالے سے بتایا کہ شرکت کنندہ ممالک میں لبنان، عراق، بحرین، مصر، کویت، ترکی، ہندوستان، ملائشیا، الجزائر اور تیونس شامل ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد سید حسن نصراللہ کی شخصیت کے فکری اور نظری پہلووں کا جائزہ لینا اور مستقبل کے مقاومت کے رہنماوں کی رہنمائی کے اصول طے کرنا ہے۔

اس موقع پر ایران پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف بطور خصوصی خطاب کریں گے، جبکہ دیگر نمایاں مقررین میں آیت اللہ اعرافی (مدیر حوزه علمیہ)، سید عباس صالحی (وزیر ثقافت)، عباس عراقچی (وزیر امور خارجہ)، محمدجواد ظریف (معاون صدر برائے اسٹریٹیجک امور) اور حجت الاسلام و المسلمین اختری (صدر کمیٹی حمایت فلسطین) شامل ہیں۔

کانفرنس "مکتب نصراللہ" میں سید حسن نصراللہ کے فکری اور عملی مکتب کو مختلف زاویوں سے اجاگر کیا جائے گا، جن میں ان کی شخصیت کے روحانی، علمی اور فکری پہلو، ان کے خیالات، منیجمنٹ کی صلاحیتیں، اسلامی تمدن کے اصول، انقلابی نظریات، قومی ہم‌آہنگی، صہیونیت اور استکبار کے خلاف مزاحمتی حکمت عملی، اور ولایت فقیہ کی پیروی جیسے موضوعات شامل ہیں۔

یہ بین الاقوامی کانفرنس، شہید سید حسن نصراللہ کے چہلم کی مناسبت سے منعقد کی جا رہی ہے، جس میں دنیا بھر کے اسکالرز اور ماہرین سید حسن نصراللہ کی مجاہدانہ شخصیت کو خراج عقیدت پیش کریں

گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .