۱۷ آبان ۱۴۰۳ |۵ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 7, 2024
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شہدائے قدس کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

حوزہ/ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شہدائے قدس کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں پاکستان کے سرکردہ سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے فلسطین اور لبنان کی تحریک مقاومت کی بھرپور حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شہدائے قدس کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں پاکستان کے سرکردہ سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے فلسطین اور لبنان کی تحریک مقاومت کی بھرپور حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تعزیتی ریفرنس میں سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا، جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، جمیعت علمائے اہلبیت کے چیئرمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی اور امت واحدہ تنیظم کے سربراہ علامہ امین شہیدی سمیت مختلف علماء و مشائخ نے شرکت کی۔

مقررین نے مقاومتی محاذ کے شہداء بالخصوص جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس، اسماعیل ہنیہ، سید حسن نصر اللہ، جنرل نیلفروشان، یحییٰ سنوار اور سید ہاشم صفی الدین کو خراج عقیدت پیش کیا اور ناجائز صیہونی حکومت کی جارحیت اور ظالمانہ قبضے کے خلاف مقاومتی محاذ کے جوانوں کی جدوجہد کو عالم اسلام کے لیے قابل فخر قرار دیتے ہوئے مزاحمتی محاذ کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

تحریک مقاومت کی بھرپر حمایت اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں / مقررین

انہوں نے اسرائيل کے خلاف جمہوریہ اسلامی ایران کے جوابی اقدام کی تعریف اور ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا: اسرائیلی حکومت اور اس کے حامیوں کے جرائم کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی اور بالخصوص خطے کے بعض ممالک کی بے حسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا: صیہونی حکومت اور اس کے حامی صرف طاقت کی زبان سجھتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور سینیٹر، علامہ ناصر عباس جعفری نے فلسطینی قوم کی امنگوں کے دفاع کے لیے اسلامی دنیا کے بااثر ممالک بشمول پاکستان اور ایران کے مشترکہ اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا: فلسطینیوں کی نسل کشی اور لبنان کے مظلوم عوام کے خلاف جارحیت پر انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والی تنظیموں کی خاموشی شرمناک ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے اس موقع پر کہا: طوفان الاقصیٰ آپریشن نے گریٹر اسرائیل کے منصوبے اور اس قاتل حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔

جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تل ابیب کو نہ فقط اسرائیل بلکہ دہشت گردی، ناجائز قبضے اور نسل کشی کی حمایت کرنے والے ممالک کا مرکز قرار دیا۔

تحریک مقاومت کی بھرپر حمایت اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں / مقررین

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ کے مجاہد رہنماؤں کے قتل سے مزاحمتی محور کے پیروکاروں کے عزم و ارادے میں کوئي کمی واقع نہیں ہوگی بلکہ اس راہ میں ان کی سوچ مزید پختہ ہوئي ہے۔

انہوں نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کے پاس اپنے دفاع کا جائز حق پوری طرح محفوظ ہے اور ہم اسرائیلی دہشت گردی کے مقابلے میں تہران کے کسی بھی اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .