جمعہ 28 مارچ 2025 - 08:00
قدس ریلی میں شرکت عصر حاضر میں جہاد کبیر کا عملی مظاہرہ ہے

حوزہ / حجت الاسلام شورابیان نے کہا: ایسے حالات میں جب صیہونی حکومت استکباری طاقتوں کی حمایت سے مساجد کی تباہی اور فلسطینی عوام کے قتل عام کو جاری رکھے ہوئے ہے، یوم قدس کی ریلی میں شرکت ایک عبادتی و سیاسی عمل، امام اور شہداء کے اہداف سے تجدید بیعت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو میں حوزہ علمیہ کاشان کے تعلیمی امور کے سرپرست حجت الاسلام ابوذر شورابیان نے یوم قدس کی ریلی میں شرکت کو ایک انسانی ذمہ داری، شرعی اور الہی فریضہ قرار دیا اور کہا: یوم قدس ظالموں سے برائت اور دنیا کے مظلوموں سے یکجہتی کے اعلان کا موقع ہے۔

انہوں نے کہا: ایسے حالات میں جب صیہونی حکومت فلسطین کے مظلوم عوام، خصوصاً غزہ میں حالیہ قتل عام کے ذریعے بے مثال جرائم کا ارتکاب اور انسانی حقوق و بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے، عوام کے مختلف طبقات کو یوم قدس کی ریلی میں وسیع پیمانے پر شرکت کرنی چاہیے تاکہ اس غاصب حکومت کے خلاف اپنے غم و غصے اور نفرت کا اظہار اور اس کے جرائم کی مذمت کر سکیں۔

قدس ریلی میں شرکت عصر حاضر میں جہاد کبیر کا عملی مظاہرہ ہے

حجت الاسلام شورابیان نے کہا: قرآن کریم کی تعلیمات، سنت پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ اطہار علیہم السلام کے مطابق مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف قیام ایک الہی فریضہ ہے جس پر متعدد آیات و روایات دلالت کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اللہ تعالیٰ سورہ آل عمران کی آیت 110 میں فرماتا ہے: "کُنْتُمْ خَیْرَ أُمَّۃٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ..." اور یوم قدس کی ریلی میں شرکت، صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف نہی عن المنکر کا نمایاں مصداق ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha