۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حجت‌الاسلام والمسلمین علی عباسی

حوزہ / جرمنی سے مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکار نوجوانوں کے ایک گروپ نے جامعۃ المصطفی کی مرکزی عمارت میں حجت الاسلام والمسلمین عباسی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جرمنی سے تعلق رکھنے والے مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکار نوجوانوں کے ایک گروپ نے ایران کے شہر قم المقدس میں جامعۃ المصطفی کی مرکزی عمارت میں حجت الاسلام والمسلمین عباسی سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جامعۃ المصطفی کے سربراہ نے اس ملاقات میں انہیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جہاں اس بابرکت مہینے میں مسلمان رمضان کی برکات سے مستفید ہو رہے ہیں، وہیں صیہونی حکومت کی جانب سے ہمارے فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمان بھائیوں اور بہنوں پر سنگین ظلم اور جرائم کیے جا رہے ہیں اور سب سے بڑی مصیبت اور دکھ کا سبب اس ظلم اور نسل کشی کے خلاف عالمی اسمبلیوں اور مختلف ممالک کی خاموشی ہے۔

غاصبوں کے خلاف اپنی سرزمین کا دفاع کرنا فلسطینی عوام کا جائز اور قانونی حق ہے

انہوں نے صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں بعض اسلامی حکومتوں کی جانب سے مناسب موقف اختیار نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا: آج ظالم صیہونی حکومت کی عالمی طاقتوں کی حمایت اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے حقائق کو پوری طرح سے رپورٹ نہ کرنے کے باوجود دنیا کی عوام کا ضمیر جاگ اٹھا ہے اور ہم صیہونی غاصب حکومت کے جرائم کے خلاف بڑے پیمانے پر عالمی احتجاجی اجتماعات کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین عباسی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: صیہونی حکومت کا میڈیا حقائق کو اس طرح بیان کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ گویا یہ واقعات 7 اکتوبر سے شروع ہوئے ہیں جبکہ اس حکومت کے ظالمانہ قبضے کی تاریخ 75 سالہ پرانی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: تمام قانونی تقاضوں، عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق صیہونی حکومت غاصبانہ اور ظالمانہ عنصر کے طور پر شمار ہوتی ہے اور غاصبوں کے خلاف اپنی سرزمین کا دفاع کرنا فلسطینی عوام کا جائز اور قانونی حق ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .