حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر قم المقدسہ میں یوم قدس کی ریلی کے شیڈول کے سلسلہ میں اسلامی تبلیغاتی رابطہ کونسل صوبہ قم کے جاری کردہ اعلامیہ کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مسئلہ فلسطین، جو عالم اسلام کا ایک بنیادی مسئلہ ہے، نہ صرف فلسطینی عوام کی حمایت کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے بلکہ اس سے بڑھ کر مظلوموں کے دفاع اور استکبار کے خلاف جدوجہد جمہوریہ اسلامی ایران کی خارجہ پالیسی میں ایک اساسی اصول ہے۔
اسی بنا پر بانیٔ انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے اپنے فکری و اعتقادی محور کے طور پر متعارف کرایا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی مدظلہ العالی کے فرمان کے مطابق "آج فلسطین کا دفاع درحقیقت ایک ایسی سچائی کا دفاع ہے جو خود مسئلہ فلسطین سے کہیں زیادہ وسیع ہے"۔
یوم قدس، نظامِ استکبار کے خلاف جدوجہد کی علامت اور زوال پذیر صیہونی حکومت کے مقابلے میں تمام مسلمانوں بلکہ تمام حریت پسندوں اور مختلف ادیان و مذاہب کے پیروکاروں کے اتحاد و یکجہتی کا دن ہے، جس دن وہ ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے مظلوموں کی حمایت کا نعرہ بلند کرتے ہیں۔
آج جب مزاحمتی محاذ پہلے سے کہیں زیادہ اپنی طاقت اور عزم کا مظاہرہ کر رہا ہے اور ہزاروں بے گناہوں کی شہادت کے باوجود غاصب صیہونی حکومت اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، یہاں تک کہ قیدیوں کا تبادلہ بھی فلسطینی مزاحمت کی شرائط پر ہوا ہے، تو تمام مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ فلسطینی عوام اور مزاحمتی محاذ کی حمایت کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور وسیع انداز میں پیش کریں۔
اسلامی تبلیغاتی رابطہ کونسل صوبہ قم اس بابرکت مہینے میں عبادات کی قبولیت کی دعا کے ساتھ مولائے متقیان حضرت علی علیہ السلام کے فرمان "مظلوم کا دفاع کرو" پر عمل کرتے ہوئے آپ تمام غیور ایرانی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ دیگر مسلمانوں اور دنیا کے حریت پسندوں کے ساتھ مل کر "علی العہد یا قدس" (ہم قدس کے ساتھ اپنے عہد پر قائم ہیں) کے مرکزی نعرے کے تحت، یوم قدس کی ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔
یوم قدس کی ریلی کا شیڈول:
اجتماع: صحنِ پیامبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم – صبح 10 بجے
ریلی کا راستہ: حرم مطہر سے خیابان ارم، خیابان شہداء، میدان فلسطین، مصلی قدس
آپ کا تبصرہ