۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
کشمیر یوم قدس 2

حوزہ/ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی ؒ اور مقام معظم رہبری کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے اتحاد المسلمین کی جانب سے وادی کے بیشتر مقامات پر یوم القدس کے پرامن جلوس برآمد ہوئے جن میں شامل مظاہرین نےاسرائیل کے ناجائز وجود اور اس کی درندگی پراحتجاج درج کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بانی انقلاب اسلامی امام خمینی ؒ اور مقام معظم رہبری کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے اتحاد المسلمین کی جانب سے وادی کے بیشتر مقامات پر یوم القدس کے پرامن جلوس برآمد ہوئے جن میں شامل مظاہرین نےاسرائیل کے ناجائز وجود اور اس کی درندگی پراحتجاج درج کیا۔

جمعہ کی صبح شمالی کشمیر کے میرگنڈ پٹن میں اتحاد المسلمین کے سینکڑوں کارکنوں نے ایک پرامن قدس ریلی نکالی جنہوں نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غاصب اسرائیل کے خلاف جم کر نعرے لگائے۔

مظاہرین نے قومی شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی تاہم انتظامیہ کی جانب سےاس کی اجازت نہیں دی گئی، ادھراتحاد المسلمین کے صدر اورممتاز مذہبی رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا مسرور عباس انصاری نے سجاد آباد چھتہ بل سرینگر میں خطبہ جمعہ کے دوران فلسطین پر جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عالم اسلام کی بے حسی اور اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی پر شدید نکتہ چینی کی۔

نماز جمعہ کے فوراً بعد جامع مسجد سجادیہ سے یوم القدس کی ریلی برآمد ہوئی جس میں شامل مظاہرین نے غاصب اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیل اور امریکہ کے خلاف فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مجرمانہ خاموشی توڑ کر بے لگام ظالم کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے مقام معظم رہبری کی بھر پور حمایت کا تجدید عہد کیا،اس موقعہ پر حجۃ الاسلام مولانا مسرور عباس نے یوم القدس کو یوم امید قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب نے عالمی یوم قدس کا اعلان کرکے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لئے زندہ کردیا اور قبلہ اول کی آزادی تک مسئلہ فلسطین کو فراموش کرانے کی تمام کوششوں اور سازشوں کا ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پرامن طور پر احتجاج کی اجازت نہ دینا انسانی وجمہوری اقدار اور آزادئ بیان کے منافی ہے، انہوں نے اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی ظلم و ستم کو بند کرنے کے لئے اپنا سخت موقف اختیار کریں اور بیان بازیوں سے باہر نکل کر انسانی اصولوں پر مبنی فیصلہ سنائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .