منگل 25 فروری 2025 - 08:30
پاکستانی معروف اہل سنت عالم دین کی شہید مقاومت کی تشییع جنازہ میں شرکت

حوزہ / پاکستان کے معروف اہل سنت عالم دین نے لبنان کے شہر بیروت میں شہداء مقاومت کی تشییع جنازہ میں شرکت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جماعتِ اہل حرم پاکستان کے سربراہ اور اتحاد بین المسلمین کے حامی پاکستان کے معروف اہل سنت عالم دین مفتی گُلزار احمد نعیمی نے شہداء مقاومت کی تشییع جنازہ میں شرکت کی اور اپنی مختلف تصاویر کو شیئر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہید سید مقاومت سے مفتی صاحب کی عقیدت و محبت کسی سے ڈھکی چھُپی نہیں۔ مفی گلزار احمد سید مقاومت کی تشییع جنازہ پر خصوصی طور پہ لبنان گئے اور شہداء مقاومت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ موجودہ نامساعد حالات میں مفی گلزار احمد کا لبنان پہنچ کر شہداء مقاومت کو خراجِ تحسین پیش کرنا ان کی دلیری و جرات کے ساتھ ساتھ انتہائی قابلِ قدر اور قابلِ تحسین ہے۔

پاکستانی معروف اہل سنت عالم دین کی شہید مقاومت کی تشییع جنازہ میں شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha