ہفتہ 4 جنوری 2025 - 08:30
شہید حاج قاسم، شہید رئیسی اور شہید نصراللہ کا غم کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا

حوزہ/ ایران کے شہر شبانکاره کے امام جمعہ نے کہا: حاج قاسم سلیمانی کی قبر کی زیارت کے لیے لوگوں کی یہ محبت اور شوق ان کے ایمان، خلوص، ولایت سے وابستگی اور عوام دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی بوشہر کے مطابق، ایران کے شہر شبانکاره کے امام جمعہ حجت الاسلام محمد پردل نے حسینیہ صاحب الزمان (عج) میں منعقدہ شہید حاج قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: جیسے امام حسین (ع) کی شہادت نے مؤمنین کے دلوں میں وہ حرارت پیدا کی جو کبھی ختم نہیں ہوگی، ویسی ہی حرارت شہید حاج قاسم سلیمانی کی شہادت نے بھی مؤمنین کے دلوں میں پیدا کی ہے، جو کبھی فراموش نہیں ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا: لوگوں کا حاج قاسم سلیمانی کی قبر کی زیارت کا شوق ان کے ایمان، خلوص، ولایت سے وابستگی اور عوام دوستی کی دلیل ہے۔

حجت الاسلام پردل نے کہا: شہید حاج قاسم، شہید رئیسی اور شہید نصراللہ کا غم کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا۔

امام جمعہ شبانکاره نے اس تقریب کے انعقاد پر پایگاه بسیج صاحب الزمان (عج)، هیئت انصار المهدی (عج)، پایگاه الزهرا (س) اور موجود خواہران و برادران کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha