منگل 31 دسمبر 2024 - 12:54
سردار شہید قاسم سلیمانی کا طرزِ زندگی ہم سب کے لئے ایک مثالی نمونہ ہے

حوزہ / ایران کے صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: اخلاص اور ولایتمداری مکتب حاج قاسم کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی خرم آباد کے نمائندہ سے گفتگو کے دوران صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضا شاہرخی نے شہید حاج قاسم سلیمانی کی برسی کے مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "سردار شہید قاسم سلیمانی جو دلوں کے سردار ہیں، کا طرزِ زندگی ہم سب کے لئے ایک مثالی نمونہ ہے۔ اس شہید کی زندگی کے نمایاں پہلوؤں کو معاشرے کے تمام طبقات، خاص طور پر نوجوان نسل کے لیے بیان کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: شہید حاج قاسم سلیمانی نے انہی نظریات اور اصولوں کے ذریعہ اسلامی سرزمین کی حفاظت کی اور رہبر معظم انقلاب مدظلہ العالی نے بھی انہیں ایک مکتب کے طور پر متعارف کرایا۔

خرم آباد کے امام جمعہ نے کہا: مکتب حاج قاسم کئی اہم عناصر پر مشتمل ہے۔ خطیبوں، محققین اور مصنفین کو چاہیے کہ وہ ان عناصر کو اپنے خطبوں اور تحریروں میں بیان کریں۔

حجت الاسلام والمسلمین شاہرخی نے مکتب حاج قاسم کی نمایاں خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اخلاص، بندگی، اہل بیت عصمت و طہارت سے محبت، ولایتمداری، جرأت مندی اور شجاعت اس مکتب کی بنیادی خصوصیات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: شہادت طلبی، جنگ کے میدان میں بے خوفی اور مظلوموں اور محروموں کی حمایت کے لیے ملکی سرحدوں سے باہر موجودگی بھی مکتب حاج قاسم کی خصوصیات میں شامل ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha