۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
برادر ثقلین علی جعفری

حوزہ/ مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر ثقلین علی جعفری کا کہنا ہے کہ،  ہمیں چاہیے کہ شھید حاج قاسم سلیمانی کی شخصیت کو دنیا کے کونے کونے بلخصوص وطنِ عزیز پاکستان میں عام کریں تاکہ تمام باشعور نوجوان اس عظیم شہادت سے استفادہ کرسکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر ثقلین علی جعفری کا کہنا ہے کہ، ہمیں چاہیے کہ شھید حاج قاسم سلیمانی کی شخصیت کو دنیا کے کونے کونے بلخصوص وطنِ عزیز پاکستان میں عام کریں تاکہ تمام باشعور نوجوان اس عظیم شہادت سے استفادہ کرسکیں۔

نو منتخب صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مزید کہنا ہے ہمیں چاہئے کہ ہم اس عظیم شہید کی سیرت پر کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کریں جس میں شہید کی عظیم سیرت پر گفتگو ہو۔شہید حاج قاسم سلیمانی فقط ایران کے شہید نہیں بلکہ عالم اسلام کے شہید ہیں کیونکہ شہید حاج قاسم سلیمانی کی شہادت نے عالم اسلام میں فکری انقلاب پیدا کیا ہے اس فکری انقلاب میں ہمیں جرات استقامت مقامت اور بہت سارے روحانی سبق ملتے ہیں۔

آخر میں کہا کہ شہیدِ مقاومت،مالکِ اشترِ جہاں مکتبِ کربلا کے عظیم سپاہی شہید حاج قاسم سلیمانی کی شہادت خدا شناسی،دین پروری، خالصانہ عبودیت اور یتیموں کی سرپرستی کا سبق دیتی ہے۔نوجوانوں کو چاہیے کہ شہید قاسم سلیمانی کی سیرت کا دقیق نظری سے جائزہ لیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .