۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
تصاویر/ آیین تجلیل و پاسداشت مقام شامخ شهدی مدافع حرم استان خوزستان

حوزہ/ خوزستان میں نمائندۂ ولی فقیہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ زمان شناسی شہدائے کربلا کی خصوصیات میں سے تھی،کہا کہ دفاعِ مقدس اور دفاعِ حرم کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے ہمارے شہداء زمان شناس تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صوبۂ خوزستان میں رہبر انقلاب کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد نبی موسوی فرد نے شہدائے مقاومت اور مدافعینِ حرم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایام فاطمیہ اور شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کی مناسبت سے تعزیت پیش کی اور کہا کہ دفاعِ مقدس اور دفاعِ حرم کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے ہمارے شہداء زمان شناس تھے۔

انہوں نے حضرت امیرالمؤمنین (ع)کی اس روایت«طَهِّروا أنفُسَکُم مِن دَنَسِ الشَّهَواتِ، تُدرِکوا رَفیعَ الدَّرَجاتِ»کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اس روایت کے مصداق اور دنیا کی آلودگیوں سے پاک تھے،لہذا خداوند متعال نے انہیں شہادت کے اعلیٰ اور عظیم درجات سے نوازا۔

خوزستان میں رہبر انقلاب کے نمائندے نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ زمان شناسی شہدائے کربلا کی خصوصیات میں سے تھی،کہا کہ دفاعِ مقدس اور دفاعِ حرم کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے ہمارے شہداء زمانے کے تقاضوں اور حالات سے آگاہ تھے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے کہا کہ حضرت امیرالمؤمنین(ع)کی 25 سالہ گوشہ نشینی کی وجہ شہداء کا نہ ہونا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی کمی تھی،لیکن ہمارے معزز شہداء کو یہ اعزاز حاصل ہے۔

خوزستان میں رہبر انقلاب کے نمائندے نے شہداء کے لواحقین کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جبھۂ حق کی حمایت اور ظالموں کے خلاف شہداء کو شہادت کے لئے تیار کرنے والے شہداء کے والدین،بیوی اور بچوں کا ثواب شہادت سے کم نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .