۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اقتدار حسین نقوی

حوزہ/ مجلس سے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے مدافعین حرم کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایک طرف پورا استعمار تھا تو دوسری جانب چند مٹھی بھر جوان تھے، جنکی قیادت شہید قاسم سلیمانی جیسے نڈر سپہ سالار کر رہے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے زیراہتمام شہدائے مدافعین حرم بالخصوص شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور اُن کے دیگر رفقاء کی دوسری برسی کی مناسبت سے ٹبہ حبیب شاہ کوٹلہ جام میں مجلس تکریم شہداء کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گلشن شہداء کو خوبصورت انداز میں بنایا گیا، تکریم شہداء کی مجلس سے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے خصوصی خطاب کیا، دیگر شہداء کے ساتھ ساتھ پاکستان سے تعلق رکھنے والے مدافعین حرم کی یاد تازہ کی گئی۔

علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے مدافعین حرم کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک طرف پورا استعمار تھا تو دوسری جانب چند مٹھی بھر جوان تھے، جن کی قیادت شہید قاسم سلیمانی جیسے نڈر سپہ سالار کر رہے تھے، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے مکتب کے سپہ سالاروں میں محسن حججی اور شہید قاسم سلیمانی جیسے عظیم کمانڈر تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ دشمن کے ارادوں اور منصوبوں کو لمحوں میں نیست و نابود کرنے والی شخصیت کا نام قاسم سلیمانی ہے، وہ حقیقی معنوں میں رہبر معظم کے مالک اشتر تھے۔ مجلس کے اختتام پر نوحہ خوانی و ماتمداری کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .