۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوهساری

حوزہ / حوزہ علمیہ کے مرکز ارتباطات و بین الاقوامی امور کے سربراہ نے ایران کے مشرقی آشوری چرچ کے بشپ کو آیت اللہ اعرافی کا مبارکبادی پیغام پہنچایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مرکز ارتباطات اور بین الاقوامی امور کے سربراہ نے ایران کے مشرقی آشوری چرچ کے بشپ کو آیت اللہ اعرافی کا مبارکبادی پیغام پہنچایا ہے۔

اس پروگرام میں حوزہ علمیہ کے مرکز ارتباطات و بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید مفید حسینی کوہساری نے حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی امور میں ادیان و مذاہب کے دفتر کے ڈائریکٹر کے ہمراہ مارگیورجیز کے اسیرین چرچ کا دورہ کیا اور بشپ مارنرسائے بنیامین اور چرچ کے پادری سے ملاقات کی۔

حوزہ علمیہ کے مرکز ارتباطات و بین الاقوامی امور کے سربراہ نے حضرت عیسیٰ مسیح اور حضرت مریم علیہما السلام سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے اسلام اور مسیحیت کے درمیان موجود دینی مشترکات کے بارے میں بهی گفتگو کی۔

بشپ مارنرسائے بنیامین نے بهی آیت اللہ اعرافی کے پیغام اور چرچ میں ان کے نمائندوں کی موجودگی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس طرح کے تعاملات اور باہمی گفتگو کو ضروری اور انتہائی مفید قرار دیا۔

حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی ادیان و مذاہب کے دفتر کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام و المسلمین امین دین نے بهی اپنی گفتگو میں مذاہب کے درمیان تعامل اور مکالمے کی تاریخ اور گذشتہ خوشگوار یادوں کا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے باہمی روابط کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .