۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
پاپ فرانسیس

حوزہ / کیتھولک مسیحی برادری کے سربراہ نے کہا: جو افراد حاجتمندوں اور فقراء کی جانب توجہ نہیں دیتے وہ پروردگار عالم کے قہر و غضب کا شکار ہوتے ہیں۔ ہمیں صرف چراغاں کرنے اور تزئین و آرائش کی جانب توجہ نہیں دینی چاہیے بلکہ حاجتمندوں کی بھی فکر کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیائے کیتهولک کے سربراہ پوپ فرانسس نے عید مسیح علیہ السلام کے سلسلہ میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: جو افراد فقراء اور حاجتمندوں کی جانب توجہ نہیں کرتے ان سے خدا ناراض ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا: ہمیں صرف چراغاں اور تزئین و آرائش پر ہی توجہ نہیں دینی چاہیے بلکہ فقراء اور مساکین کی بهی مدد کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ اس تقریب میں ۲۰۰ سے زائد مسیحی روحانی پیشوا موجود تهے۔

اس موقع پر پوپ فرانسس نے کہا: ہمیں اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ دینی چاہیے کہ عید کے موقع پر چراغاں و تزئین و آرائش سے بڑه کر بهی چیزیں موجود ہیں۔ ہمیں اچها سوچنا چاہیے اور نادار بچوں کی فکر میں بهی رہنا چاہیے۔

کیتهولک مسیحی برادری کے سربراہ نے کہا: حضرت عیسی علیہ السلام بهی ولادت کے وقت نادار تهے۔ لوگوں کو اس بات سے سیکهنا چاہیے کہ لوگوں کی خدمت کرنا خاص مقام تک پہنچنے کے لئے کوشش کرنے اور دیگر مسائل سے اہم تر ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .