۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
پاپ فرانسیس

حوزہ/عیسائیوں کے عالمی رہنما پوپ فرانسس نے جزیرۂ لیسبوس یونان میں افغان مہاجرین سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے یونان میں پناہ گزینوں اور مہاجرین کی حالت سے آگاہی کےلئے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق،عیسائیوں کے روحانی پیشوا کا2016ءکے بعد یونان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق،پوپ فرانسس کے خطاب کے دوران درجنوں پولیس اہلکار پناہ گزین کیمپ کے اندر تعینات تھے اور مہاجرین ان کے خطاب سننے کے لئے صفوں میں کھڑے تھے۔ پوپ فرانسس نے دنیا بھر کے تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ تارکین وطن کے مصائب اور مشکلات کے بارے میں حقائق کو سامنے لائیں۔

یورپ،طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد اس ملک سے نقل مکانی کرنے والوں کی نئی لہر سے پریشان ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق،تقریباً 23 ملین افراد،یا افغانستان کی 55 فیصد آبادی کو غذائی قلت کا زیادہ خطرہ ہے اور تقریباً 9 ملین افراد کو قحط کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .