۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
پاپ فرانسیس و نجیب میقاتی

حوزہ/لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کے دوران عیسائیوں کے عالمی رہنما نے تمام لبنانیوں سے ملک کو بچانے کے لئے مل کر جدوجہد کرنے کی اپیل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عیسائیوں کے عالمی رہنما اور پیشوا پوپ فرانسس نے لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کے دوران، سعودی عرب کی لبنان کے خلاف حالیہ دھمکیوں اور پابندیوں کا ذکر کئے بغیر تمام لبنانیوں سے ملک کو بچانے کے لئے مل کر جدوجہد اور لبنان سے مذاکرات کے نمونے اور مشرق اور مغرب کے درمیان رابطے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ لبنان کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے،مزید کہا کہ میں اپنی مناجات میں لبنان کی تمام بحرانوں سے نجات کی دعا کرتا ہوں۔

لبنانی وزیر اعظم میقاتی نے چرچ میں ہونے والی اس ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پوپ فرانسس نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی سطح پر لبنان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لئے ہر ممکن مدد کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .