۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
میشل عون رئیس جمهور لبنان

حوزہ / لبنان کے صدر "میشل عون" نے عدالت اور اس کی سزاؤں کے موضوع پر اپنی تقریر میں امام علی علیہ السلام کی حدیث کا حوالہ دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے صدر "میشل عون" نے عدلیہ اور ملک میں اس کی سزاؤں کے موضوع پر اپنی تقریر میں امام علی علیہ السلام کی حدیث کا حوالہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا: بے گناہ انسان عدلیہ سے نہیں ڈرتے جس طرح حضرت امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں "جو شخص اپنے آپ کو تہمت کی جگہوں پر لے جائے تو اسے اس کے متعلق بدگمانی کرنے والے کی سرزنش نہیں کرنی چاہئے"۔

یاد رہے کہ لبنان کے وزیر اعظم " نجیب میقاتی" نے بیروت کی بندرگاہ میں بم دھماکوں کا کیس " طارق البیطار" کے سپرد کرتے ہوئے کہا ہے "ہم عدلیہ کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کریں گے"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .