۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اسقف اعظم شیلی آلبرتو اورتگا

حوزہ / چلی کے آرچ بشپ نے آیت اللہ اعرافی کے خط کے جواب میں بین المذاہب مکالمے پر تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،چلی کی مسلم کمیونٹی کے سربراہ فواد موسی کے نام ایک خط میں چلی کے بشپ کے دفتر کے سربراہ ریان چاؤس مینڈوزا نے حوزہ علمیہ کے سربراہ حضرت آیت اللہ اعرافی کی طرف سے حضرت مسیح علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر پیش کی جانے والی تبریک کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چلی کے بشپ کے دفتر کے سربراہ کے اس خط میں کہا گیا ہے کہ جناب آرچ بشپ البرٹو اورٹیگا نے مجھے یہ فریضہ سونپا ہے کہ میں ایران میں حوزہ علمیہ کے سربراہ حضرت آیت اللہ علی رضا اعرافی کا خط وصول کروں اور اس کا جواب دوں۔

ریان چاؤس مینڈوزا نے مزید کہا: بشپ اعظم البرٹو اورٹیگا کرسمس اور نئے سال کے موقع پر حضرت آیت اللہ علی رضا اعرافی کے محبت بھرے خط اور مخلصانہ مبارکباد کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اسی طرح مذاہب کے درمیان ترقی اور ہم آہنگی کی بنا پر اللہ تعالی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: جس طرح کہ اس خط میں یہ بھی کہا گیا ہے خدا ہمیں ہمیشہ انسانیت کی عظیم اقدار کے اظہار میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرے تاکہ مزید برادرانہ محبتوں سے بہرہ مند ہو سکیں۔

آخر میں انہوں نے کہا: میں آیت اللہ علی رضا اعرافی، آپ اور چلی کی پوری امت مسلمہ کے لیے خدا کی بے حد توجہ اور نیک خواہشات کا خواہاں ہوں۔

قابلِ ذکر ہے کہ 2022ء میں عالمی امن کے پچپنویں عالمی پیغام کے موقع پر پوپ فرانسس کا بیانیہ بھی اس خط کے ساتھ منسلک ایک دستاویز میں بھیجا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .