۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجت الاسلام سیدنقی موسوی، مدیر موسسه اشراف و عرفان

حوزہ / مؤسسہ اشراق و عرفان کے ڈائریکٹر نے کہا: آیت اللہ اعرافی کی مدیریت علمی، فکری اور تعلیمی مراکز کا ایک حصہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق،مؤسسہ اشراق و عرفان کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام و المسلمین سید نقی موسوی نے آیت اللہ اعرافی کی کتاب "مکاسبِ محرمہ" کی رونمائی کے موقع پر اپنے خطاب میں مؤسسہ اشراق و عرفان کی فعالیت کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کہا: یہ مؤسسہ پانچ فعال تحقیقی گروہوں پر مبنی ہے جن میں «اصول فقه»، «فلسفه فقه»، «فقه عقیدتی»، «فقه تربیتی» و «فقه اخلاق» شامل ہیں:

انہوں نے کہا: آیت اللہ اعرافی کے فکر و اندیشہ کے ثانوی نقطۂ نظر میں عصری فقہاء اور فلسفیوں کا فکر و اندیشہ زیادہ مفید واقع ہو سکتا ہے۔ ان کا سالہا سال سے تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ سیاست اور اجرائی امور میں بھی تجربہ رہا ہے اس لحاظ سے ان کی مدیریت علمی، فکری اور تعلیمی مراکز کا ایک حصہ ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین موسوی نے کہا: یہ ایک نعمت سے کم نہیں ہے کہ ایک فرد کئی مناصب پر اپنی تمام تر مصروفیت کے باوجود اپنے درس کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اپنے فکری اور علمی منصوبوں میں پیشرفت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ منصوبے دین اور شریعت کی ہم آہنگی کے عین مطابق ہیں تاکہ اس طرح عصری دنیا کے سوالات بشمول اسلامی جمہوریہ کا نظام، حکومت اسلامی اور خاندان کے مسائل کا جواب دیا جا سکے۔ وہ اس میدان میں مختلف نظریات کے موجد ہیں خاص طور پر فقہ جدید و معاصر، کہ جس کا ادراک ہو چکا ہے کہ اس میں ایک اور رائے بھی ہو سکتی ہے جو ابھی تک مکمل طور پر مرتب یا پیش نہیں کی گئی ہے۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے کہا: آیت اللہ اعرافی کے پروجیکٹ کے عنوانات میں سے ایک " فقہ تربیتی" ہے اور اسی طرح "فقہ تربیتی اور تعلیم و تربیتی میدان میں فقہ کا ورود" کا نظریہ اور "تعلیم و تربیت میں تعلیمی نظام کا استخراج" وغیرہ شامل ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین موسوی نے آیت اللہ اعرافی کی تعلیم اور اجتہاد کے اسلوب کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کہا: وہ ان منتظمین میں سے ہیں جو نظریہ اور عمل کے درمیان فاصلہ کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کی مدیریت موجودہ علم و دانش اور حقیقی اسلامی ورثے پر مبنی ہے۔

انہوں نے آیت اللہ اعرافی کی کتاب "مکاسب محرمہ" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: یہ کتاب "کسب و اکتساب" کے سلسلہ میں نادر مجموعوں میں سے ایک ہے۔ شیخ انصاری مرحوم نے اپنی کتاب مکاسب کی پہلی جلد میں متعلقہ مسائل اور مالی و اقتصادی مسائل کو بیان کیا ہے اور اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے "مکاسب محرمات" کا نام دیا ہے لیکن آیت اللہ اعرافی کی کتاب "مکاسب محرمہ" میں مکاسب محرمہ کے بیان کے ساتھ ساتھ چند نئی ابداعات بھی لائی گئی ہیں اور موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق کئی نئے فقہی مسائل کو بھی بیان کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .