منگل 25 نومبر 2025 - 09:48
حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ کی جانب سے آیت اللہ مددی کی عیادت

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین محمدحسین مختاری نے سربراہِ حوزہ علمیہ ایران، آیت اللہ اعرافی کی نمائندگی کرتے ہوث آیت اللہ سید احمد مددی کی عیادت کی، جو ان دنوں علالت کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسین مختاری نے سربراہِ حوزہ علمیہ ایران، آیت اللہ اعرافی کی نمائندگی کرتے ہوئے آیت اللہ سید احمد مددی کی عیادت کی، جو ان دنوں علالت کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مختاری نے اسپتال جاکر نہ صرف آیت اللہ مددی کی خیریت دریافت کی بلکہ آیت اللہ اعرافی کا سلام بھی پہنچایا اور ان کے علاج، صحت یابی کے مراحل اور مجموعی طبی کیفیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

آیت اللہ سید احمد مددی نے اس موقع پر آیت اللہ اعرافی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی اہم ذمہ داریوں میں مزید کامیابی اور توفیقات کی دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha