حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی کی خبر رحلت پر جامعہ مدرسین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ محمد یزدی ظلم و بربریت،فتنہ و فساد، کفر اور استکبار جہاں کے خلاف امام خمینی (رح) کی انقلابی جدوجہد کا ایک ثابت قدم ساتھی تھے۔اس عظیم اور برجستہ عالم دین نے بہت ساری دینی و فقہی علوم میں تصانیف علمی آثار کے طور پر چھوڑ گئے ہیں۔
آیت اللہ محمد یزدی کچھ عرصے سے جسمی کمزوری اور معدے کی بیماری کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد آج صبح 89 سال کی عمر میں دارفانی سے کوچ کر گئے۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم اس عظیم استاد اور فقیہ کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کرتی ہے۔