۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
پابندی

حوزہ/ امریکی محکمہ خزانہ نے یمن میں ایران کے سفیر نیز مصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یمن میں ایران کے سفیر حسن ارلو اور المصطفی بین الاقوامی یونیورسٹی (جامعہ المصطفی العالمیہ) پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں، امریکی محکمہ خزانہ نے دعوی کیا ہے کہ اس محکمہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول (OFAC) نے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے قدس فورس کے عہدہ دار اور یمنی حوثیوں (انصار اللہ تحریک) کے درمیان  ایران کے نمائندے حسن ارلو کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی قدس فورس کے لئے ممبروں کی بھرتی کی کوششوں کو آسان بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی (جامعہ المصطفی العالمیہ) پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے دعوی کیا کہ مصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی جس کی دنیا بھر میں شاخیں ہیں، نے سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے لئے معلومات اور کاروائیوں کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جس میں قدس فورس کی سربراہی میں غیر ملکی ملیشیاؤں کی بھرتی بھی شامل ہے جو شام کی حکومت کی طرف سے لڑائی میں سرگرم عمل ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے یوسف علی معراج نامی پاکستانی شہری پر بھی ایران کی قدس فورس کے لیے کام کرنے کے الزام میں پابندی عائد کردی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .