۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام پیام ملکی مدیر مدرسه حضرت ولی عصر(عج) کنگاور

حوزہ/ حوزہ علمیہ ولی العصر(عج)شہر کنگاور  ایران کے ڈائریکٹر نے کہا کہ دشمن اپنے خام خیالی میں ایرانی ایٹمی اور دفاعی سائنسدانوں کا قتل عام کرکے ملت ایران کے انقلابی عوام کو جدید سائنس اور ٹکنالوجی کی برکات سے محروم کرنا چاہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، کرمانشاہ ایران سے ، حجت الاسلام پیام ملکی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد سے دشمن مسلسل ہمارے دفاعی سسٹم کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حکیمانہ تدبیر اور دانشمندانہ حکمت عملی کو نظرانداز کر کے ایٹمی مذاکرات کرنے کی وجہ سے دشمن جری ہو گیا ہے۔

حوزہ علمیہ ولی العصر(عج) کے ڈائریکٹر نے کہا کہ جوہری مذاکرات میں غیر فعال پالیسی کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن اپنے وعدے پورے کرنے کے بجائے میزائل تلاش کرنے پر اتر آئے۔

حجت الاسلام پیام ملکی نے مزید کہا کہ دفاعی اور فوجی اختیارات رکھنے کے باوجود یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیوں دشمن نے شہید سردار سلیمانی اور شہید ڈاکٹر فخری زادہ کے قتل کیلئے یہ بزدلانہ کارروائی کی۔

کنگاور میں حوزہ حضرت ولی عصر(عج) کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن ایران جوہری مذاکرات سے بڑھ کر ایک بڑے معاہدے کے خواہاں ہیں تاکہ ایران سے میزائل اور علاقائی صلاحیتوں کو چھین لیا جائے۔

حجت الاسلام ملکی نے کہا کہ دشمن اپنے خام خیالی میں ایرانی ایٹمی اور دفاعی سائنسدانوں کا قتل عام کرکے ملت ایران کے انقلابی عوام کو جدید سائنس اور ٹکنالوجی کی برکات سے محروم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی دفاعی کمانڈروں اور باصلاحیت سائنسدانوں کی شہادت با بصیرت اور ولایت مدار عوام کو  ہمہ جہت ترقی کو جاری رکھنے میں مزید متحد اور پرعزم کرتی ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ دور ایسا ہے کہ جہاں ہم کفر کی اسلام دشمنی اور اسلام ناب محمدی (ص) کے خلاف مغرب نواز لوگوں کے رویے کا مشاہدہ کر رہے ہیں، دشمنوں کی طاقت پر قابو پانے کا واحد راستہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے حکیمانہ فرامین پر  عمل کرنے میں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .