۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فواد حسین وزیر امور خارجه عراق

حوزہ/ شام میں امریکی صدر کے مندوب سے ملاقات کے دوران عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے شام کے بحران کے خاتمے کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں امریکی صدر کے بھیجے ہوئے نمائندے  سے ملاقات کے دوران عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے شام کے بحران کے خاتمے کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کے طریقوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت، شام میں تنازعات کو ختم کرنے اور مہاجرین کے معاملات سمیت مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے تحفظ فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں جنگ اور تنازعات کے تسلسل کا پڑوسی ممالک کی امن و امان پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ شام کے بحران کا خاتمہ عراق اور دیگر ہمسایہ ممالک کے مفاد میں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .