۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مصطفی الکاظمی نخست وزیر عراق

حوزہ/ داعش پر فتح کی تیسری سالگرہ کے موقع پر، مصطفیٰ الکاظمی نے کہا کہ  دہشت گرد گروہ داعش پر فتح صرف مسلح افواج کی فتح نہیں ہے ، بلکہ تہذیب کی پسماندگی اور انسانیت کی انتہا پسندی پر فتح ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ کاظمی نے داعش پر فتح کی تیسری سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ داعش پر فتح صرف مسلح افواج کی فتح نہیں ہے بلکہ تہذیب اور ترقی کی پسماندگی پر اور انسانیت کی انتہا پسندی پر فتح ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی میں مسلح افواج، وفاقی پولیس، انسداد دہشت گردی فورسز ، الحشد الشعبی اور پشمرگہ کے تمام جنگجوؤں سمیت اس دہشت گرد گروہ کے خلاف لڑنے والے تمام افراد نے اہم کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے اسے عراقی عوام کو تحفے کے طور پر پیش کیا۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ داعش نے عراقیوں کی عزت و وقار کی توہین کرنے کی کوشش کی ، لیکن ان کو ایسے مجاہدین اور ہیروز کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے عالم انسانیت پر قومی و ملی وقار کے معنی کو کر دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .