۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عارف حسین الجانی

حوزہ/ امت مسلمہ کے عظیم مجاہد شہید سردار قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے یکم سے سات جنوری تک ہفتہ کردار ترویجِ شہید سردار منانے کا اعلان کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امت مسلمہ کے عظیم مجاہد شہید سردار قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے یکم سے سات جنوری تک ہفتہ کردار ترویجِ شہید سردار منانے کا اعلان کیا ہے ۔

مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے اس موقع پر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت سے ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان ہوا اور ایک ایسا خلا پیدا پیدا ہواجو کبھی پر نہیں ہوگا۔ عالمی استعمار خوفزہ ہوکر حریت پسندوں کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کرتا ہے اور ہمیشہ سے حریت اور آزادی اظہار کیخلاف سازشی عنصر کا کردار ادا کیا ہے۔ عارف حسین الجانی نے مزید کہا کہ شہید حاج سردار نے شرالمطلق داعش سے عالمِ انسانیت کو نجات دیکر احسانِ عظیم کیا ہے اگر وہ داعش کی کمر نہ توڑتے تو یہ ناسور پوری دنیا کو یہ خطرناک ثابت ہوسکتاتھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ 3جنوری سانحہ بغداد قیامت صغریٰ سے کم نہیں تھا رہتی دنیا تک یہ روز یاد رکھا جائے گا ۔ہم شہدائے بغداد سے یہ عہد کرتے ہیں کہ  شہید سردار کے پیروکار کسی صورت استعمار دشمنی کو ترک نہیں گے۔

مرکزی صدر نے کہا کہ سالِ رواں کے آغاز میں عالمی دہشت گرد امریکہ نے عالم اسلام کے دشمن امریکہ نے ظلم و جبر کی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کیا  اسلام کے دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیئے کہ دینِ، راہِ خدا کے مجاہدین اور عشاق امام عالی امام مقام امام حسین علیہ السلام، خدا کے راستے میں شہید ہونے سے نہیں ڈرتے اور ہمیشہ سے دنیا کے مستکبروں کے مقابلے میں میدان میں ڈٹے رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .