۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
شہید سردار قاسم سلیمانی کی پہلی برسی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام شہید سردار قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام شہید سردار قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ملک کے نامور شعراء اختر عثمان، منظر نقوی، علی اکبر ناطق، اشفاق عامر، ثاقب اکبر اور مجتبی شیرازی سمیت دیگر نے شہید سردار کو خراج عقیدت پیش کیا۔مشاعرے میں علماء کرام،  دانشور،  اہل قلم اور دیگر شرکاء کثیر تعداد میں موجود تھے۔تقریب سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر جعفری نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی دنیائے اسلام کے ایک عظیم مجاہد اور مقامات مقدسہ کے نڈر مدافع تھے۔ استکباری و صیہونی قوتیں انہیں ایک تیز دھار ننگی تلوار سے زیادہ خطرناک سمجھتی تھیں۔ان کی زندگی کاواحد مقصد اسلام کی سربلندی اور دشمنان اسلام کی نابودی تھا۔وہ زندگی میں کبھی کسی دنیاوی خدا سے مرعوب نہیں ہوئے۔ارض پاک کے لیے ان کے جذبات دیدنی تھے۔وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ اگر کسی ملک نے پاکستان کی طرف پیش قدمی کا سوچا تو اسے پہلے ہماری لاشوں سے گزرنا ہو گا۔

ان کی شہادت کے بعد اسرائیل سمیت دیگر اسلام دشمنوں کے حوصلے بلند ہوئے اور انہوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں۔انہوں نے کہا یمن، شام اور عراق میں ذلت آمیز شکست کے بعد امریکہ کی طاقت دم توڑ رہی ہے۔ اپنی اکھڑی ہوئی سانسوں کو بحال کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف عالمی دہشت گرد امریکہ کا اصل چہرہ ساری دنیا کے سامنے آشکار ہو چکا ہے۔طاقت کے توازن کی مغرب سے مشرق کی طرف منتقلی کے عمل کو روکنے کے لیے استکباری بلاک مذموم سازشوں میں مصروف ہے۔

اس کے مقدر میں اب سوائے ناکامی کے اور کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ سردار قاسم سلیمانی سمیت دیگر شہداء کے خون کا بدلہ قدرت اپنی طاقت سے لے گی۔شہیدوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔انہوں نے مشاعرے کے حاضرین اور شعراء حضرات کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .