۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/ شہید سلیمانی کا جملہ ما ملت امام حسینیم یہ ایک عاشورائی پیغام ہے جس سے انسان واقعا راہ کربلا کو سمجھ سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکٹری حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی کا شہید قدس سردار دلہا حاج قاسم سلمانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے عالم بشریت کے لیے تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی نے پوری زندگی اسلام محمدی کی خدمت کی ہے وہ پہلے ایسے عظیم فوجی جرنیل تھے جنہوں نے پوری انسایت جو آذادی پسند ہے ان کے دلوں میں اپنا خاص مقام بنایا۔

مزید کہا کہ شہید کی اسلامی و انقلابی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ آج بھی پوری انسانیت میں زندہ ہیں شہید سردار سلیمانی کا جملہ ما ملت امام حسینیم یہ ایک عاشورائی پیغام ہے جس سے انسان واقعا راہ کربلا کو سمجھ سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .