۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حجة الاسلام و المسلمین ڈاکٹر فدا حسين یزدانی

حوزہ/حجۃ الاسلام مولانا فدا حسين یزدانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ظالم استعمار نے شہید قاسم سلیمانی کو شہید کرکے یہ ثابت کردیا کہ مشرق وسطیٰ میں ان کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کررہے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر جامعہ روحانیت سندھ مقیم قم حجۃ الاسلام مولانا فدا حسين یزدانی نے عراق سے داعش دہشت گرد تنظیم کے خاتمہ اور عراق میں سیاسی اور زمینی استحکام کے سلسلے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مخلصانہ اور  اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی تمام اقوام میں مقبول، محبوب اور پسندیدہ رہنما تھے۔

انہوں نے کہا شہید سلیمانی ایک بے نظیر جنرل ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین سماجی اور اخلاقی خصوصیات کے حامل تھے۔ شہید سلیمانی کے قتل کا حکم ایسی حکومت کے صدر نے دیا جس نے داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا اور اس سلسلے میں مختلف ممالک نے امریکہ کو مالی تعاون بھی فراہم کیا. شہید قاسم سلیمانی نے فلسطینی گروہوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے میں بھی بہترین کردار ادا کیا۔ 

شہید قاسم سلیمانی کا اس بات پر اعتقاد تھا کہ تمام مسلمانوں کو مسئلہ فلسطین کی عملی حمایت کرنی چاہیے  شہید سلیمانی مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے پہلا اور اہم مسئلہ سمجھتے تھے۔

مزید برآن کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ایک مکتب ہیں اور دشمن اس  حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ زندہ سلیمانی کی بنسبت شہید سلیمانی بہت زیادہ قوی مضبوط اور مؤثر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .