۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
بالصور/ مراسيم الذكرى السنوية الثانية لاستشهاد الحاج قاسم سليماني ورفاقه في مختلف مدن إيران

حوزہ/ سردار شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی محترمہ زینب سلیمانی نے بیروت میں سردار شہید سلیمانی کی تصویر کی توہین کے جواب میں لکھا: "سردار سلیمانی مشکل ترین دنوں اور راتوں میں لبنانی عوام کے ساتھ تھے"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق، سردار شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی محترمہ زینب سلیمانی نے بیروت میں سردار حاج شہید قاسم سلیمانی کی تصویر کی توہین پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بیروت میں سردار سلیمانی کی تصویر کی توہین کے جواب میں انہوں نے لکھا: "اپنی توانائیوں کو دشمن کو کاری ضرب دینے میں صرف کریں جس نے آپ کے وقار اور آزادی کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ شخص جس کی تصویر کی آپ بے حرمتی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہی ہے جو سخت ترین دنوں اور راتوں میں لبنانی عوام کے ساتھ تھا"۔

قابل ذکر ہے کہ بیروت میں ایک ثقافتی نمائش کے دوران ایک شخص نے ایران کے خلاف بعض کلمات کا استعمال کرتے ہوئے سردار قاسم سلیمانی کی تصویر کی توہین کی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .