۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بازدید رهبر معظم انقلاب از نمایشگاه توانمندی‌های تولید داخل

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے ملکی پیداوار کی توانائیوں کی نمائش کا تین گھنٹے تک معائنہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سنیچر کی صبح مختلف میدانوں میں ملکی صنعتی توانائيوں کے مظاہرے کے لیے منعقد کی گئي نمائش کا تین گھنٹے تک معائنہ کیا۔

تصاویر دیکھیں:

تہران کے حسینیہ امام خمینی میں ایران کی صنعتی توانائیوں کی نمائش کا رہبر انقلاب اسلامی نے معائنہ کیا

یہ نمائش، رواں ہجری شمسی سال کے نعرے "نالج بیسڈ اور روزگار پیدا کرنے والی پیداوار" کی مناسبت سے منع‍قد کی گئي تھی۔

اس نمائش میں کانکنی، الیکٹرونکس اور ٹیلی کمیونیکیشنز، اسپیس اور سیٹلائٹ، موٹر انڈسٹری، زراعت و خوراک، ریلوے، سڑک، سمندری اور فضائي نقل و حمل، ہاؤسنگ انڈسٹری، تیل اور پیٹروکیمیکل، گھریلو سامان، پارچہ بافی، فشریز، واٹرشیڈ مینیجمینٹ، بجلی، بجلی گھر، بند سازی اور واٹر مینیجمینٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات جیسے شعبوں اور صنعتوں میں ملک کی توانائيوں کا مظاہرہ کیا گيا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .