۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
علامہ علی اصغر سیفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر علامہ علی اصغر سیفی نے عالم تشیع کے عظیم عالم ، فیلسوف، استاد عرفان و اخلاق آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی ؒ کے اچانک انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر علامہ علی اصغر سیفی نے عالم تشیع کے عظیم عالم ، فیلسوف، استاد عرفان و اخلاق آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی ؒ کے اچانک انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ عہد حاضر کے عظیم اسلامی دانشور، مجتہد، فلسفی، مفسر اور نظریہ ولایت فقیہ کے سب سے بڑے حامی علامہ محمد تقی مصباح یزدی کے انتقال پر ملال پر عالم اسلام اور مکتب تشیع کے علمی حلقوں اور پیروان خط ولایت فقیہ کی خدمت نیز بالخصوص امام زمانہ عج کی بارگاہ میں آپ کے مخلص سرباز کی رحلت پر تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔

علامہ سیفی نے کہا کہ آیت اللہ تقی مصباح یزدی رح علمی، فکری اور عملی تمام میدانوں میں مشعل راہ تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .