حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی رابطہ سیکٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید محمد نجفی نے عالم تشیع کے عظیم عالم ، فیلسوف، استاد عرفان و اخلاق آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی ؒ کے اچانک انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی کا کہنا تھا آج صنف روحانیت ایک عظیم عالم مجاہد سے محروم ہو گئی ہے،آیت اللہ یزدی کی وفات سے ایک خلا پیداء ہوا جو پورا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آیت اللہ یزدی کی انقلابی خدمات کو ہمیشہ یاد اور زندہ رکھا جائے گا وہ ایک عظیم عالم انقلابی مجاہد تھے۔