۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ محمد حسن جعفری

حوزہ/ فقيہ مجاہد، عظیم عارف اور فلسفی، بازوئے رہبر مسلمین جہان، مکتب تشیع کے جلیل القدر عالم، امام خمینی(رہ) و آیت اللہ بہجت (رہ) کے لائق ترین شاگرد حضرت آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی خالقی حقیقی سے جا ملے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کے سانحہ ارتحال پر حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ محمد حسن جعفری امام جمعہ سکردو نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے رہبر معظم سید علی خامنہ ای، تمام مراجع عظام، حوزات علمیہ، اور مرحوم کے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح: 

انا للہ و انا الیه راجعون

 فقيہ مجاہد، عظیم عارف اور فلسفی، بازوئے رہبر مسلمین جہان، مکتب تشیع کے جلیل القدر عالم، امام خمینی(رہ) و آیت اللہ بہجت (رہ) کے لائق ترین شاگرد حضرت آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی خالقی حقیقی سے جا ملے۔

اس عظیم حامی ولایت فقیہ، عارف،فقیہ اور فیلسوف کی جانسوز رحلت پر،آقا و مولا صاحب الزمان(عج)، رہبر معظم سید علی خامنہ ای، تمام مراجع عظام، حوزات علمیہ، اور انکے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

خدواند کریم آپ کو جوار معصومین( ع) میں جگہ عنایت فرمائے اور آپکے عالی مراتب کو عالی تر فرمائے۔آمین۔

از طرف: محمد حسن جعفری امام جمعہ سکردو

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .