۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری

حوزہ/ آیۃ اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ کی دین و شریعت و قوم تشیع کے لئے عالم اسلام میں انکی بے نظیر و بے شمار خدمات کو قیامت تک یاد رکھا جائیگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ محمد تقی مصباح یزدی طاب ثراہ کے سانحہ ارتحال پر مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و سرپرست اعلیٰ مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان، حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تعزیت پیغام ارسال کیا ہے:

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

انالله وانا الیه راجعون رضا بقضائہ و تسلیما لأمرہ
موت العالِم موت العالَم

علم و ادب و فلسفہ کے ماہر ترین استاد العلماء سرمایۂ ملت جعفریہ،مدافع و محافظ نظام ولایت فقیہ حضرت آیۃ اللہ محمد تقی مصباح یزدی کچھ عرصے کی علالت کے بعد قم المقدس میں ملتِ اسلامیہ کو داغِ مفارقت دے کر اس فانی جہان سے دار ابدی کی طرف انتقال فرما گئے ہیں۔
آپ نظام ولایت و حکومت اسلامی کے مستحکم ستون،  فلاسافر، مفسر قرآن اور استاد اخلاق ہونے کے ساتھ ساتھ دور حاضر میں مغرب کی جانب سے دینِ مبینِ اسلام کے مسلّم عقائد و نظریات پر اٹھنے والے اعتراضات کے مقابل میں علمی و استدلالی انداز میں محکم ترین جوابات دینے میں بھی صف اول میں دکھائی دیتے تھے۔
وہ حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں فلسفہ اسلامی کے طلاب کے لیے انہی کی لکھی  کتاب "آموزش فلسفہ" بطور نصاب داخل ہے۔ آپ ، مراجع عظام حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ محمد تقی بہجت، رہبر کبیر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ امام خمینی، مفسر قرآن حضرت آیۃ اللہ علامہ سید محمد حسین طباطبائی اور حضرت آیۃ اللہ العظمی سید حسین بروجردی اعلی اللہ مقامہم و نور اللہ مراقدھم الشریف کے شاگردوں میں سے تھے۔
دین و شریعت و قوم تشیع کے لئے عالم اسلام میں انکی بے نظیر و بے شمار خدمات کو قیامت تک یاد رکھا جائیگا۔
میں دکھی دل سے اتنا ضرور کہوں گا کہ آج اس بزرگ و قابل  ترین وفادار پیروکار اور فرض شناس عالم دین کی رحلت کے موقعے پر نہ صرف مقام معظم رہبری مدظلہ العالی،علماء و مراجع عظام،انکے لاتعداد شاگرد،انکے عزیز و اقارب و متعلقین غمگین اور افسردہ ہیں بلکہ یقینا اس وقت ہمارے وارث و آقا حضرت امام العصر و الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف بھی غمزدہ ہیں۔
اِس بزرگ ترین عالم دین استاد العلماء کی رحلت کے موقعے پر دکھی دل سے حضرت امام زمانہ عج،مقام معظم رہبری،مراجع تقلید عظام،حوزہ ھائے علمیہ، انکے شاگردوں،عزیز و اقارب و متعلقین،ملتِ جمہوری اسلامی ایران اور انکے داغ دیدہ خانوادے کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔
میں اِس مرد مجاہد علم پرور شخصیت کے لئے یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ عاش سعیدا و مات سعیدا
خداوند متعال کی بارگاہ میں دست بہ دعا ہوں کہ اے خالقِ و مالکِ موت و حیات تجھے واسطہ ہے اپنی عزیز ترین شخصیات کا ہمارے بزرگ علمائے کرام،مراجع تقلید عظام ، رھبرِ معظم انقلاب اسلامی اور قائدین کا سایۂ الفت و محبت ہمارے سروں پر تا ظہورِ حضرت امام زمان عج قائم و دائم فرما اور اِس بزرگ ترین عالم دین کی روح پرفتوح کو اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرما اللہم آمین یارب العالمین بحق ن والقلم والشہداء  والصالحین۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کرم علی حیدری المشہدی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان۔
سرپرست اعلیٰ مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .