۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/ بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد کو مرکزی روئیت ہلال کمیٹی پاکستان کا چرمین منتخب ہونے پر علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی رابطہ سیکٹری و نصاب کمیٹی کے ممبر کی طرف سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد کو مرکزی روئیت ہلال کمیٹی پاکستان کا چرمین منتخب ہونے پر علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی رابطہ سیکٹری و نصاب کمیٹی کے ممبر کی طرف سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی کی مولانا عبدالخیر آزاد کو ہلال کمیٹی کے چیرمین منتخب ہونے پر مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ معروف عالم دین منہاج الحسین کے مسؤل مولانا محمد حسین اکبر صاحب کو مرکزی کمیٹی کا رکن منتخب ہونا انتہائی خوس آیند ہیں۔

علامہ سید محمد نجفی کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے موجود ارکان انتہائی خوش اسلوبی سے اپنی زمہ داریاں پوری کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .