۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
قم المقدسہ میں عظمت سیدہ و تجلیل روحانیت کے عنوان سے سیمنار کا انعقاد

حوزہ/ مدرسہ امام المنتظر قم المقدس میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے عظیم الشان عظمت سیدہ و تجلیل روحانیت سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ امام المنتظر قم المقدس میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے عظیم الشان عظمت سیدہ و تجلیل روحانیت سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مدرسہ امام المنتظر میں تجلیل شہدائے روحانیت سیمنار کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ اس کے بعد حجت الاسلام مولانا طاہر علی جان نے شھید سپھد حاج قاسم سلمانی شھید مھدی المہندس کے حالات زندگی پہ مقالہ پیش کیا اس کے بعد شہداء روحانیت پاکستان کے عظیم شہید علامہ سید جعفر زیدی آف لاہور کے حالات زندگی پہ حجت الاسلام سید حسین نجفی نے مقالہ پڑھا۔

اس کے بعد حجت الاسلام سید حسن رضا نقوی نے سب سے پہلے مدیر و آراکین مدرسہ امام المنتظر عج کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی کاوشوں سے محصیل حوزہ علمیہ کو اپنے علماء کا تعارف کروانے کے لیے مختلف پروگرامات کا انعقاد کرتے ہیں۔

اس کے بعد عالم تشیع کے محقق و عالم، محقق کرکی المعروف محقق ثانی کے حالات زندگی پہ سید حسن رضا نقوی نے مختصر خطاب کیا۔

اس کے بعد حوزہ علمیہ قم کی علمی شخصیت حجت الاسلام والمسلمین علامہ مظہر حسین حسینی نے فضیلت سیدہ کو فرامین اہلبیت علیہم کی روشنی میں بیان کیا اور بی بی کی مظلومیت کے مصائب پڑھے۔

اس پروگرام میں مختلف شخصیات کے علاوہ طلاب حوزہ علمیہ نے شرکت کی آخر میں مسئولین نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .