۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
مولانا عبدالخبیر آزاد

حوزہ/ رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کو ان کے عہدے سے دستبردار کرنے کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد کو نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کو ان کے عہدے سے دستبردار کرنے کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد کو نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

بدھ کو حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی ہے اور مولانا عبدالخبیر آزاد کو اس کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ 

کمیٹی میں سپارکو، محکمہ موسمیات، سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت مذہبی امور کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مولانا خبیر آزاد 22 سال سے لاہور کی بادشاہی مسجد کے امام ہیں۔ ان کے والد مولانا عبدالقادر آزاد بھی بادشاہی مسجد کے امام رہے۔ آزاد خاندان گذشتہ 50 سال سے بادشاہی مسجد کی امامت سے منسلک ہے۔ 

مولانا خبیر آزاد نے عربی اور اسلامیات میں ایم اے کیا ہے جبکہ گذشتہ 15 برسوں سے وہ رویت ہلال کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور اب انہیں کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں رویت ہلال کمیٹی کے 19 ارکان بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں راغب نعیمی، حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم، ڈاکٹر یاسین ظفر، مفتی اقبال چشتی، ڈاکٹر مفتی علی اصغر، فیصل احمد، سید علی قرار نقوی، مفتی فضل جمیل، حافظ عبدالغفور، یوسف کشمیری، قاری میراللہ، حبیب اللہ چشتی اور مفتی ضمیر احمد ساجد شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .