۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
حجة الاسلام و المسلمین ڈاکٹر فدا حسين یزدانی

حوزہ/ آیت الله مصباح یزدی رح بہ یک وقت علوم عقلی و نقلی میں بے پناہ مہارت رکھتے تھے سینکڑوں تعلیمی ادارے ہزاروں شاگرد آپ کی علمی تحقیقی زندگی کی طرف رہنمائی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جن میں موسسہ آموزشی پژوہسی امام خمینی رہ قم کو ایران اور پورے جہان میں نمایاں مقام حاصل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت سندھ مقیم قم کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا فدا حسين یزدانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حضرت آیۃ اللہ مصباح یزدی رح عظیم فلاسافر انقلابی شخصيت مدافع ولایت یاور رہبر اور فقیہِ کم نظیر تھے جن کی خدمات رہتی دنیا بشریت کیلئے ایک بے مثل و بے نظیر الگو اور رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ آپ ملت اسلامیہ کیلئے عظیم سرمایہ اور قیمتی اثاثہ تھے۔

آپ بہ یک وقت علوم عقلی و نقلی میں بے پناہ مہارت رکھتے تھے سینکڑوں تعلیمی ادارے ہزاروں شاگرد آپ کی علمی تحقیقی زندگی کی طرف رہنمائی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جن میں موسسہ آموزشی پژوہسی امام خمینی رہ قم کو ایران اور پورے جہان میں نمایاں مقام حاصل ہے۔

آپ نظام و حکومت اسلامی کے مستحکم ستون،  فیلسوف، مفسر قرآن اور استاد اخلاق ہونے کے ساتھ ساتھ دور حاضر میں مغرب کی جانب سے اسلام و دین پر اٹھنے والے اعتراضات کے جوابات دینے میں صف اول میں دکھائی دیتے تھے۔ حوزہ علمیہ میں فلسفہ اسلامی کے طلاب کے لیے انہی کی لکھی  کتاب "آموزش فلسفہ" بطور نصاب شامل ہے۔  آپ آیت اللہ العظمی بہجت رہ،  حضرت آیت الله رہبر کبیر امام خمینی رہ،  مفسر بے بدیل قرآن علامہ طباطبائی رہ اور آیت اللہ العظمی بروجردی رہ کے شاگردوں میں سے تھے۔

اس عظیم سانحے کی مناسبت سے حضرت بقيۃ اللہ الاعظم ارواحنا فداه، رہبر معظم حفظہ اللہ، لواحقين شاگردوں اور ارادتمندوں کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .