۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
مولانا سید مناظر حسین نقوی

حوزہ/ آپکی وفات سے حوزہای علمیہ نجف اشرف و قم المقدسہ و مشہد مقدس میں بھی غم کا منظر دکھائی دے رہا ہے ایک شاگرد دوسرے شاگرد سے رو رو کر خبر غم سنا رہا ہے اور گریہ و زاری کے ساتھ ایک دوسرے کو پرسہ دیتا نظر آرہا ہے ہائے استاد نہ رہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام مولانا سید بیدار حسین مرحوم کی خبر ارتحال پر  حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مناظر حسین نقوی جنرل سکریٹری الجواد فاؤنڈیشن مشہد مقدس ایران نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک خوش فکر ماہر تعلیم استاد و مربی کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم‌اللہ الرحمن‌الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

 اذا مات العالم الفقیه ثلم فی الاسلام ثلمه لا یسدها شی‌ء 

نہایت افسوس ناک خبر موصول ہوئی کہ استاد محترم فقیہ اھل بیت عصمت و طہارت مولانا سید بیدار حسین حسینی کا انتقال ہوگیا ہے، مرحوم ایک خوش فکر ماہر تعلیم استاد و مربی کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

آپکی خبر نے ہزاروں شاگردوں کے دل کو غمگین کردیا اور ہر شاگرد کی زبان سے یہی آواز سنائی دے رہی ہے کہ استاد نہین رہے، آپکی رحلت جانسوز سے سلطان المدارس و جامعہ سلطانیہ کی فضاؤں میں غم کا منظر دکھائی دے رہا ہے کہ ہمارے شفیق استاد و مربی، مہر  و محبت سے شاگردوں کی تربیت کرنے والا نہ رہا۔ دنیا کے ہر گوشہ و کنار سے شاگردوں کی گریہ و زاری کی صدائیں بلند ہیں ہائے میرا تربیت کرنے والا نہ رہا۔

آپکی وفات سے حوزہای علمیہ نجف اشرف و قم المقدسہ و مشہد مقدس میں بھی غم کا منظر دکھائی دے رہا ہے ایک شاگرد دوسرے شاگرد سے رو رو کر خبر غم سنا رہا ہے اور گریہ و زاری کے ساتھ ایک دوسرے کو پرسہ دیتا نظر آرہا ہے ہائے استاد نہ رہے، بس یہی صدا سنائی دے رہی ہے استاد کی محبت سے بھری ہوئی صدائیں شاگردوں کے کانوں میں گونج رہیں ہیں یہی کہکر کے سبھی روتے دکھائی دے رہے ہیں۔

لکھنو کی علمی فضا غمگین ہے ہر مدارس کے اساتیذ غمگین ہین استاد محترم کے لئے جو بھی جملات لکھیں جائین کم ہیں۔بس انھیں الفاظات کے ساتھ قلم کو روکتے ہوئے بارگاہ خداوند متعال میں دعا گو ہیں استاد محترم کے لئے کہ خدا وند متعال مرحوم کے درجات کو بلند کرے اور جوار معصومین علیہ السلام میں جگہ عنایت فرمائے اور تمام شاگردوں اور علمائے کرام کو صبر جمیل عطا فرمائے بالخصوص مرحوم کے فرزندان کو صبر عطا کرے۔

شریک غم 
سید مناظر حسین نقوی
جنرل سگریٹری الجواد فاؤنڈیشن 
مشھد مقدس ایران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .