۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا مرحوم ڈاکٹر گلفام حسین

حوزہ/ آپ کی شخصیت ایک ہمہ گیر شخصیت تھی آپ علم معقول اور منقول پر دسترسی رکھنے کے ساتھ ساتھ خوش اسلوب استاد, بہترین مبلغ اور ذاکر بھی تھے ,انکے جانے کے بعد جو خلا پیدا ہوا ہے اسکی بھرپائی ناممکن نہیں مگر مشکل ضرور ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا مرحوم ڈاکٹر گلفام حسین کی رحلت جانسوز پر مدرسہ القائم (عج) قم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسمه تعالى 

انا لله و انا الیه راجعون

اذا مات العالم ثلم  فى الاسلام ثلمة لايسدها شئ 
استاد محترم حوزہ علمیہ حجت الاسلام و المسلمین جناب ڈاکٹر گلفام حسین صاحب کی ناگہانی خبر رحلت پر یقین نہیں ہو رہا ہے , خبر سنتے ہی ماضی کی چھلکیاں اور یادیں نظروں کے سامنے مجسم ہو گئیں,  مدرسہ امام خمینی رح میں ساتھ میں گزرے ہوے ایام اور کلاسز میں شرکت اور نہ جانے کتنے فراموش نہ ہونے والے لمحے دامنگیر ہیں جن سے نکلنا آسان نہیں۔
آپ کی شخصیت ایک ہمہ گیر شخصیت تھی آپ علم معقول اور منقول پر دسترسی رکھنے کے ساتھ ساتھ خوش اسلوب استاد, بہترین مبلغ اور ذاکر بھی تھے ,انکے جانے کے بعد جو خلا پیدا ہوا ہے اسکی بھرپائی ناممکن نہیں مگر مشکل ضرور ہے۔ 
آپ بہت با اخلاق اور ملنسار انسان تھے, ایک طرف آپکی علمی رفعت تو دوسری طرف نہایت انکساری آپکی شخصیت کا طرہ امتیاز تھی۔
آپ اپنے شاگردوں سے بے پناہ محبت  کرتے اور انکی علمی بنیادوں کو محکم کرنے میں ہر وقت مصروف رہتے تھے , مگر افسوس اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہے. 
خدای وحدہ لاشریک سے دعا ہے خدا انکو جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت کرے غفران و رضوان الہی نازل کرے,انکے تمام پسماندگان خصوصا مرحوم کے اہل خانہ کو جن میں چھوٹے چھوٹے بچے بھی ہیں, صبر جمیل عنایت کرے, انکو اس مصیبت عظمی کو برداشت کرنے کا حوصلہ عنایت کرے. آمین یا رب العالمین  

شریک غم سید علی ضیغم مدرسہ القائم (عج)

تبصرہ ارسال

You are replying to: .