حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شہر مریو ان کے اہل سنت امام جمعہ مولوی مصطفی شیرزادی نے شہر مریوان میں حکومتی عہدیداروں کے ساتھ قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک نشست میں جنرل قاسم سلیمانی کی عظمت اور تاریخی انقلاب اسلامی میں ان کے کردار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: جنرل قاسم سلیمانی اس مملکت اور انقلاب کے فرزند تھے اور انہوں نے نظام و اسلام کی راہ میں اپنی جان قربان کی۔
شہر مریوان کے امام جمعہ نے کہا: شہید قاسم سلیمانی شہادت سے پہلے اور بعد میں بھی دنیائے اسلام کے لئے خیر و برکت اور بیداری کا باعث تھے اور خدا کی راہ میں اس مجاہد کی کوششوں سے دشمن کے مقابلہ میں مزاحمتی محاذ مضبوط ہوا ہے۔
مولوی شیرزادی نے کہا: شہید قاسم سلیمانی کی بہت ساری خدمات اب بھی گمنام ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی ان خدمات سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔
شہر مریوان کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: بہت سارے لوگ شہید سلیمانی کو ایک جنگجو اور فوجی کمانڈر کے طور پر جانتے ہیں لیکن ان کی شخصیت اس سے بہت زیادہ بلند تھی۔
انہوں نے مزید کہا: شہید سلیمانیؒ جیسی شخصیات کو ہمیں فراموش نہیں کرنا چاہئے۔
مولوی مصطفی شیرزادی نے کہا: اہل سنت اور کردوں کے دل شہید قاسم سلیمانی کی محبت سے سرشار ہیں۔ تاریخ اس بات کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتی کہ انہوں نے عراقی کردستان کو گروہِ داعش سے کیسے نجات دی۔