حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایامِ شہادت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا، شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندسکی برسی کی مناسبت سے نمائندگی جامعۃ المصطفی العالمیہ پاکستان کی طرف سے "پاکستان میں تبلیغ کی ضرورت اور امکانات" کے موضوع پر قم المقدسہ کے مدرسہ مبارکہ حجتیہ میں پاکستان کے مشہور خطیب جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید شہنشاہ نقوی صاحب کے ساتھ طلابِ اردو زبان کی خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یہ نشست کل بروز بدھ 5 جنوری 2022ء کو صبح 10 بجے مدرسہ مبارکہ حجتیہ میں منعقد ہو گی۔