۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
شہدائے مدافعین حرم کانفرنس

حوزہ/ اصغریہ اسٹوڈنٹس اور اصغریہ تحریک کی جانب سے شہید سردار قاسم سلیمانی و شہید ابو مھدی المھندس کی پہلی برسی کے موقع پہ 3جنوری کوبروز اتوار کنڈیارو سٹی میں شہداء مدافعین حرم کانفرنس منعقد کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس اور اصغریہ تحریک کی جانب سے شہید سردار قاسم سلیمانی و شہید ابو مھدی المھندس کی پہلی برسی کے موقع پہ 3جنوری کوبروز اتوار کنڈیارو سٹی میں شہداء مدافعین حرم کانفرنس منعقد کیا جائے گا۔

کانفرنس میں علمائے کرام و دانشور حضرات خطاب کریں گے، علمائے کرام میں حجتہ السلام مولانا سید اختیار حسین نقوی، پروفیسر سید جعفر حسین نقوی، مولانا محمد عسکری ہاشمی شامل ہیں، جب کہ خصوصی خطاب اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن علی سجادی اور اصغریہ تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری قمر عباس غدیری کریں گے۔

کانفرنس میں بین الاقوامی شہرت آفتہ انقلابی نوحہ خوان شاہد حسین بلتستانی بھی شرکت کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .